پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ایرانی سفارت خانے جا کر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور انکے دیگر ساتھیوں کی وفات پر تعزیت پیش کی۔ سید نیر حسین بخاری نے صدر آصف علی زرداری اور چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے تعزیت پیش کی۔ سید نیر حسین بخاری نے اپنے تعزیتی الفاظ وزیٹر بک میں درج کئے۔