پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے علاقے میں شہید میجر میاں عبداللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے شمالی وزیرستان میں صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور جہانگیر کی شہادت پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ملک اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے جو اپنی قوم کی خاطر عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات کی طرح ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔ صدر زرداری نے شہداءکے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہداءکی ارواح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت عطا فرمائے۔