پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے اظہارِ تعزیت پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے عزیز احمد جتوئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار اور صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ فریال تالپور نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم عزیز جتوئی کے لیئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور مرحوم کے اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔