اسلام آباد (22 دسمبر2022)
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فوٹو جرنسلٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نومنتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب صدر سجاد حیدرکے نام ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ فوٹوگرافر جرنسلٹس نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اپنے فرائض نہایت ذمہ داری سے ادا کئے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیدار اپنی کمیونٹی کے لئے تن دہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ فوٹو جرنسلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سجاد حیدر صدر منتخب ہوئے اور سینئر نائب صدر جہانگیر چوہدری، نائب صدر مدثر راجہ ، جنرل سیکریٹری محمد عاصم، فنانس سیکریٹر ی فیصل خان کے عہدوں کے لئے منتخب قرار دئیے گئے۔