پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اس جھوٹے دعوے کی تردید کی ہے جو ان کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے جعلی ٹویٹر اکاو ¿نٹ سے گردش کر رہا ہے۔ فرحت اللہ بابر نے اپنے اصلی ٹویٹر اکاو ¿نٹ (@FarhatullahB) سے کہا کہ جعلی ٹویٹر اکاو ¿نٹ پر ان کی تصویر کے ساتھ گردش کرنے والی جھوٹی خبر سراسر غلط اور مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو دعوے کیے جا رہے ہیں وہ “بالکل بے سروپا، بے معنی اور انتہائی قابل مذمت” ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ان کا کوئی دوسرا ٹوئٹر اکاو ¿نٹ نہیں ہے۔