پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے دوران ضلع سانگھڑ میں روہڑی کینال کو شگاف کا نوٹس لیتے ہوئے حکومتِ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے متعلقہ وزیر کو ہدایات دیں کہ شگاف کو جلد پ ±ر کرنے اور نقصانات کو محدود رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ محکمہ آبپاشی کے وزیر یقینی بنائیں کہ بارشوں کے دوران مزید اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ متاثرہ دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور شگاف کی وجہ سے علاقے میں زرعی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمیہ لگایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی ضلع سانگھڑ کے تنظیمی عہدیداران و کارکنان متاثرین کی امداد کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔