اسلام آباد (16جون 2022)
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ کے لئے خواہش مندوں سے 18جون تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی ٹکٹ کے لئے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیںبنام صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام مبلغ 40ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام منسلک کرکے 18جون تک بلاول ہاﺅس کراچی کے پتے پر ارسال کریں۔