پیپلز لائرز فورم کے صدر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے سپریم کورٹ بار انتخابات میں نو منتخب صدر میاں روف عطا سمیت تمام سلمان منصور کو سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد کے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جمہوریت کی مضبوطی فراہمی انصاف میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے جمہوریت پسند وکلاءکی آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے مثالی جدوجہد ہے۔ ا مید ہے بنچ اور بار بہتر تعلقات کار جلد فراہمی انصاف میں مددگار ہوں گے پیپلز پارٹی جمہوریت پسند وکلاءکی آئینی بالادستی قانون کی حکمرانی اور بحالی جمہوریت کیلئے جدوجہد کی معترف ہے۔ متعین مدت میں جمہوری عمل کے ذریعے نئے عہدیداران کا انتخاب جمہوریت پسندی کی مثال ہے انہوں نے قانونی کی حکمرانی بار ممبران کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ساکھ بہتر سے بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ |