پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں پانچ مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ تھانے کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کا قتل انتہائی سفاکانہ فعل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔آصف علی زرداری نے شہید کارکنوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔