چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد واقع کی شدید مذمت کی۔ اس واقع میں ملوث افراد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شناخت کی بنا پر قتل کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان دہشتگردوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے،بلوچستان حکومت ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور ان دہشتگردوں کو سخت سزا دی جائے۔ چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر ایسے دہشتگردوں کے خلاف آواز بلند کرنی ہے اور جب تک آخری دہشتگرد زندہ ہے ہماری ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہداہ کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا۔