کراچی / اسلام آباد ( 28 اکتوبر 2022)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے علاقے چمن کے قریب پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے واقعے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید اہلکار حبیب الرحمان قوم کے ہیرو ہیں، اور پوری قوم شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گہنونے ج ±رم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔