پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی سیکریٹریٹ میں آج قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں انچارج مرکزی سیکریٹریٹ سبطل حسن بخاری، شوکت عباسی، شکیل عباسی، چوہدری کامران، نرگس فیض ملک، راجہ عنایت اور دیگر لیڈران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دوسری تقریب پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کا کیک ظفراللہ بابر، زمین خان، نذیر ڈھوکی، عطرت جعفری، چوہدری امجد، قربان حیدر اور عباس خان نے کاٹا۔