سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے اس لیئے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے محنت کشوں کی ہمیشہ طرفداری کی تھی لیبر اصلاحات کے ذریعے مزدوروں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آج بدترین مہنگائی کی وجہ سے محنت کش طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے وفاق میں بینظیر ایمپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم کے تحت سرکاری صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو شراکت دار بنایا تھا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔ آصف علی زرداری نے ملک کے تمام محنت کشوں کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد محنت کشوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد حل کریگی، آصف زرداری نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کا منشور ہے ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور پر عمل پیرا ہیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کی طرح محنت کشوں کا ساتھ دینگے اور ان کے حقوق کا دفاع کریں گے، آصف علی زرداری نے ملک کے تمام محنت کشوں سے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیکر ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔