وفاقی وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت کے ثمرات ملک کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ خنجراب کے مقام پر چین سے تجارت کی شروعات بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کے لئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی ہے جو گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختصر مدت میں پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکالا ہے۔ سوڈان سے پاکستانیوں کی باسلامت وطن واپسی بھی وزی خارجہ کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی کانفرنس میں شرکت نئے دور کا آغاز ہوگا۔