خلا میں داخل ہونے والی پہلی پاکستانی خلاباز نمیرہ سلیم نے اپنی کامیابی پر انہیں مبارکباد دینے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔نمرہ سلیم نے چیئرمین بلاول بھٹو کا یہ کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فخر سے قومی پرچم خلا میں بلند کیا جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران ان کی حمایت اور انہیں تسلیم کرنے پر شکر گزار ہوں۔