ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ امیروں کو ملنے والی مراعات غریبوں کو ریلیف میں تبدیل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے ویڑن ایڈ نہیں ٹریڈ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا آئینی حق ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ کسان ملک کو خوراک کی پیداوار میں خود کفیل کریں گے۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور صدر آصف علی زرداری کے ادوار میں ملک گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہوا تھا ‘۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیئے۔