صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل لی چیاو منگ نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں۔ صدر مملکت کا چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے فوجی اور دفاعی تعاون، عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے جس سے چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک-چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ کمانڈر لی چیاو منگ نے دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ قبل ازیں ، صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی چیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا۔ چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ |