نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے صدر مملکت آصف زرداری کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناﺅں کا اظہارکیا ہے۔ اللہ تعالی صدر مملکت آصف زرداری کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور قوم صدر مملکت کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ آصف زرداری حوصلے اور عزم کی مضبوط چٹان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے ہمیشہ مشکل وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ دعا ہے کہ آصف زرداری جلد صحتیاب ہوکر وطن واپس آئیں۔ |