اسلام آباد (20 جولائی 2022)
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو آصف علی زرداری سے بغص اور تعصب جنرل ضیاءسے ورثے میں ملا ہے اس لئے وہ آصف علی زرداری کے بغض میں سڑ اور تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ہمنوا سر شکست کی راگنی گا رہے ہیں۔ اگر پنجاب اسمبلی کے اراکین ساتھ ہیں تو عمران اور ہمنوا ماتم کیوں کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکثر اراکین عمران خان سے نجات چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کرکٹ میں بال ٹمپرنگ اور جوآ اور سیاست میں گالی متعارف کرائی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان رونے دھونے، گالم گلوچ اور الزام تراشی کی میراث لے کر سیاسی طور پر غروب ہو رہے ہیں۔