پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت صرف پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ ملک کو مشکل سے نکالنے کے لئے عام انتخابات ضروری ہیں۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جلد سے جلد انتخابات کے لئے شیڈیول کا اعلان کرے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی غریبوں سے جینے کا حوصلہ چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے اور نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔ یہ صدر آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 90لاکھ غریب خاندانوں کی مالی امداد کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بنے تو پاکستان کی عالمی ساکھ بحال ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہوں گی۔