چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آر آئی یو جے جنرل سیکریٹری طارق ورک سے اظہار افسوس کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی طارق ورک سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے طارق ورک کی ہمشیرہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور طارق ورک اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔