پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضلع پشین میں دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاو ¿س کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس بزدلانہ فعل میں ملوث مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ مستحکم مستقبل کے لیے خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنا ناگذیر ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میں شہید بچوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا اور دہماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔