اسلام آباد (20 ستمبر2022)
 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کی سینئر صحافی فوزیہ شاہد کے گھر پر ڈکیٹی اور ان پر اور ان کے شوہر شاہد عثمانی پر تشددکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سینئر صحافی فوزیہ شاہد کے گھر پر ڈکیٹی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوران ڈکیٹی صحافی فوزیہ شاہد اور ان کے شوہر شاہد عثمانی پر تشدد باعث تشویش ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے کہا ہے کہ وہ صحافی فوزیہ شاہد کے گھر پر ڈاکہ ڈالنے والے مجرموں کی گرفتاری کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں