نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی کے سربراہ احمد بلال محبوب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سید نوید قمر بھی شریک تھے۔انہوں نے پلڈاٹ سربراہ کو وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی پالیسی پر بریفنگ دی۔ شیر رحمن نے کہا کہ ملاقات کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہم تمام سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں، سول سوسائٹی اور متعلقہ نجی اداروں کو آن بورڈ لے رہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے وسیع تر اتفاق رائے قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر اسٹیک ہولڈر کی رائے کو اہم سمجھتی ہے اور ہم شفافیت اور مشاورت کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔آج ہی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور سیکٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے انسانی حقوق کمیشن کے سیکٹری جنرل حارث خلیق سے ملاقات کی۔ انسانی حقوق کمیشن کی سینئر رکن نسرین اظہر اور خشال خٹک بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ پیپلز پارٹی نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کو وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے اپنی پالیسی سے آگاہ کیا۔ شیری رحمن نے کہا کہ ملاقات کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔ ہم وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے تمام شراکتداروں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ اس مشاورت کا مقصد چیئرمین بلاول زرادی کی جانب سے انسانی حقوق کمیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی 18ویں ترمیم کی طرح متفقہ اور اتفاق رائے پر مبنی ہو۔