پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں معروف کاروباری اور سماجی شخصیت اورنگزیب وڑائچ نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اورنگزیب وڑائچ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔ اس موقع پر فریال تالپور نے اورنگزیب وڑائچ کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر ملک کو آگے بڑھانے کا تدبر صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ اور متحد پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ پاکستان کے عوام خصوصا نوجوانوں کے دل کی آواز ہے۔ پاکستان کے عوام آئندہ وزیراعظم صرف اور صرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھنا چاہتے ہیں۔