پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے پاکستان میں آباد تمام کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قید بہنوں، ماﺅں، بھائیوں اور بزرگوں کو یاد رکھیں۔ کشمیری نہ مودی کے میزبان کو ووٹ دے اور نہ ہی مودی کے الیکشن ایجنٹ کو۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں بیٹھ کر مودی کو قاتل اور دہشتگرد کہا۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کی طاقتور آواز ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کا بنیادی نقطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیر پر ووٹ کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی طرف قدم ہوگا۔