بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بی بی صنم بھٹو کے ہمراہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے علاقہ نوڈیرو کے دو گاو ¿وں میں نئے تعمیر شدہ ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار گھروں کا دورہ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ پیپلز ہاو ¿سنگ فار فلڈ افیکٹیز پروگرام کے تحت اس اقدام کا مقصد تباہ کن سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے 20 لاکھ گھروں کی تعمیر نو اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا ہے۔ ضلع لاڑکانہ کے تعلقہ رتوڈیرو کے گاو ¿ں وانڈھ علی محمد کارٹیو میں مذکورہ منصوبے کے تحت 92 مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 18 مکمل ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ضلع لاڑکانہ کی یوسی گڑھی خدا بخش بھٹو تعلقہ رتودیرو کے گاو ¿ں اللہ ورایو سولنگی میں 224 مکانات تعمیر کیے جائیں گے، جن میں سے 29 پہلے ہی تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ یہ مکانات سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو پناہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خاندان کی سربراہ خاتون کو زمین کا مالک بھی بناتی ہیں۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری براہ راست مشاہدہ کرکے ان اقدامات کے نتائج سے بہت متاثر ہوئیں۔ منور خاتون اور مِیم خاتون جیسی خواتین سے ملاقات، جن کے گھروں کی تعمیر نو کی گئی ہے اور جنہیں زمین کے مالکانہ حقوق دیئے گئے ہیں، دل کو چھو لینے والی تھی۔ یہ کوشش معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں کو بااختیار بنانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ان کمیونٹیز کی خواتین کے ساتھ بات چیت کی اوران کی شکایات و خدشات معلوم کیے۔ ان کے ہمراہ پی پی پی چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو، سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور خورشید جونیجو بھی موجود تھے، جو عوام کی بہبود کے متعلق پارٹی کی مشترکہ کاوشوں کا مظہر تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی طویل عرصے سے غریبوں اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے وقف رہی ہے۔ پارٹی کا نعرہ ”روٹی کپڑا اور مکان” سبھی کے لئے کھانا، کپڑا اور رہائش فراہم کرنے کے متعلق اس کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پائیدار گھروں کی تعمیر کے ذریعے پارٹی کا مقصد نہ صرف پناہ فراہم کرنا ہے بلکہ اس عمل میں لاکھوں خواتین کو بااختیار بنانا بھی ہے۔اگر پاکستان پیپلز پارٹی 8 فروری کو منتخب کیا جاتا ہے تو پاکستان بھر میں مزید 30 لاکھ پائیدار گھر تعمیر کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ پارٹی ایک ایسے مستقبل کا تصور رکھتی ہے جہاں خاندان کی سربراہ خاتون کو زمین کے مالکانہ حقوق منتقل کیے جائیں، جس سے لاکھوں افراد کو گھر ملیں اور لاکھوں خواتین بااختیار بھی بن سکیں۔یہ عزم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سب سے اہم وعدوں میں سے ایک ‘مکان’ کی تکمیل کی عکاسی کرتا ہے، جسے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعمیر نو اور زمین کی منتقلی کے ذریعے پورا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، اِس سے پسماندہ طبقات کو نہ صرف آج سائبان ملے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کا مستقبل زیادہ محفوظ ہوگا۔