سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور وزیرخارجہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیر آف رانی پور مرحوم عبدالقادر شاہ جیلانی کی بیوہ، پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر فضل علی شاہ جیلانی اور ممبر سندھ اسمبلی سید پیار علی شاہ جیلانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر سید فضل علی شاہ جیلانی اور سید پیار علی شاہ جیلانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکن آپ کے دکھ میں شریک ہیں۔ پارٹی قائدین نے پیر فضل شاہ کی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔