اسلام آباد (6 جولائی 2022)
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ کے رہنما پرویز سہوترا کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پرویز سہوترا کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پرویز سہوترا سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال اولاد کے لئے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن پرویز سہوترا اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔