وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمنی میں اپنی ہم منصب محترمہ اینالینا بئیربوک سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد پر جرمن حکومت کے لئے اظہار تشکرکیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیلاب زدگان کی بروقت اور بھرپور مدد پر جرمنی کے شکر گزارہیں۔ دونوں لیڈروں کے دوران دونوں ممالک کے توانائی، تجارت، ہنر مندافراد کی نقل و حمل, تحفظ خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔