وفاقی وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر پاکستان پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی کا موازنہ کرکے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت شان سے مقتل گاہ گئیں جبکہ عمران خان جیل جانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور مادر عوام بیگم نصرت بھٹو نے جو مشکلات برداشت کیں کسی اور نہیں نہیں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اسد عمر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیالے جئے بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے جیل جاتے تھے اور جیے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے جیل سے باہر آتے تھے جبکہ پی ٹی آئی والے جیل سے نکلتے ہیں تو باروبار پریس کلب کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ اسد عمر نے بھی جیل سے رہائی کے بعد پریس کلب کا ہی رخ کیا تھا۔دو دن جیل کیا گئے پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑے دئیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت بہادر ہے اس لئے پیپلزپارٹی کے کارکن بھی بہادرہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعے کی خالی مذمت کرنا منافقت اور مگرمچھ کے آنسو ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے جتھوں کے ذریعے جی ایچ کیو کو کمانڈر اور جناح ہاﺅس پر حملے کرائے ہیں۔