اسلام آباد (3 اگست 2022)
 پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے فریادی تھا اور انہوں نے ہی عمران خان کی چوریوں کے ثبوت الیکشن کمیشن کو مہیاکئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کے بل بوتے پر عمران خان خود کو قانون، منصف اور جلاد سمجھ رہے تھے۔ غیرملکی فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان گھمنڈ میں آکر اداروں پر چڑھائی کر رہے تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان کی زبان لمبی اور بے قابو ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چور تھے اس لئے آٹھ سال تک الیکشن کمیشن سے بھاگتے رہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مالم جبہ، بی آرٹی اور بلین ٹری منصوبہ میگا کرپشن کی بند کتاب ہے۔ عمران خان نے سوائے کرپشن اور انتقام کے کوئی اور کام نہیں کی