پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر اس دن کو ایک تاریخی دن قرار دیا ہے اور سندھ سمیت پاکستان کے عوام اور ان کے جمہوری اداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 اپریل 1937ع میں ہوا تھا، اس حوالے سے آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل بھی ہمارے آباو ¿ اجداد نے جمہوری جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سندھ اسمبلی کے قیام میں سر شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا، لیکن ایک سازش کے تحت انہیں ا ±س پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا تھا۔ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسمبلی میں اکثریت بھی حاصل کرلی تھی، لیکن سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی گئی۔ ا ±س وقت کے گورنر نے اکثریتی جماعت کے بجائے ایوان میں محض تین اراکین رکھنے والی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں اور ناانصافیوں کے باوجود ہمارے بڑوں نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے کام جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل سے آج تک جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کی جدوجہد سے بھری پڑی ہے۔