سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے بعد پارٹی ٹکٹ کیلئے ایسے خواہشمند امیدوار جنہوں نے پہلے ہی درخواستیں ارسال کر رکھی ہیں بغیر کسی بنک ڈرافٹ کے نئے انتخابی حلقے کے مطابق درخواستیں 4 دسمبر تک ارسال کریں اور جو پارٹی ٹکٹ کے لیے نئی درخواستیں دینے کے خواہشمند ہیں وہ اپنی درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے ساتھ 40 ہزار روپے اور صوبائی اسمبلی کے لیئے 30 ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز منسلک کرکے 4 دسمبر تک بلاول ہاو ¿س کراچی یا ہاﺅس نمبر1، اسٹریٹ نمبر 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کریں۔