پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مانسہرہ کی سیاسی شخصیت چوہدری سردار غلام مصطفی ساتھیوں زاہد سواتی، محمد شیراز خان، رستم خان، حمزہ خان، سراج خان، محمد جاوید اور بلال فرید کے ہمراہ پی پی پی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ پی پی پی کے جنرل سیکریٹری نیر بخاری، پی پی پی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان، پیپلزلائرز فورم سندھ کے صدر قاضی بشیر اور پی پی پی علماومشائخ ونگ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری سید عباس علی رضا بھی موجود تھے۔