وزیر مملکت اور صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن سردار سلیم حیدر نے شیخ رشید کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کا پانچواں دروازہ بند ہونے کے بعد شیخ رشید جیسے بھکاری یتیم ہو گئے ہیں۔ اب شیخ رشید کا وسیلہ روزگار چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف اشتعال انگیز زبان کا استعمال شیخ رشید کا وسیلہ روزگار بن گیا ہے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ شیخ رشید نے جس برے ماحول میں پرورش پائی جس کا اثر ان پر ہے۔ بازاری زبان کی وجہ سے شیخ رشید میڈیا میں جگہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں شیخ رشید کو شکست دے کر سیاست کو بدزبانی سے پاک کریں گے۔ شیخ رشید گٹر زبان کے ساتھ نالہ لئی میں کھو چکے ہیں۔