بلاول ہاوس لاہورمیں آصف علی زرداری اور جمعیت علمائپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سابق صدر پاکستان اور جے یوپی کے صدر کی موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال تفصیلی گفتگو۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں انتخابات سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی پی پی اور جے یو پی (نورانی) نے باضابطہ انتخابی اتحاد اور 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔8 نکاتی ایجنڈے میں کئی سیاسی اور سماجی مسائل اور باہمی امور کی انجام دہی کے لیے دو رکنی کمیٹی کا اعلان۔
(1) 73 کے آئین کے مکمل نفاذ اور بالادستی کے لیے کام کرنے پر اتفاق۔
(2) ملکی و بین الاقوامی امور پر فیصلے قومی امنگوں کے مطابق کئے جائیں گے۔
(3) مملکت خداداد پاکستان کو علامہ اقبال? اورقائداعظم محمد علی جناح? کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالا جائے گا۔
(4) فوری اورسستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
(5) مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
(6) فرقہ واریت کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی۔
(7) مذہبی،دینی و شرعی امور میں جمعیت علمائ پاکستان سے مشاورت کی جائیگی۔
(8) باہمی امور کے لیے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری اور جے یوپی کے جنرل سیکرٹری سید صفدر شاہ پر مشتمل ہو گی –
جو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے لیے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دے گی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد بھی موجود تھے۔