چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روز مصروف دن گزارا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سینئر نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایوان بالا کی صورتحال اور آئندہ سینیٹ کے اجلاس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس سیل کے مرکزی عہدیداروں سینیٹر فرحت اللہ بابراور جنرل سیکریٹری ملائکہ رضا کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں شکیل عباسی ایڈووکیٹ، ذوالقرنین اصغر، طارق غوری اور ثمینہ سلیم بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے خیبرپختونخوا سینئر رہنما نجم الدین خان، حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ، سعادت حسین شاہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈیجیٹل میڈیا کے پی کے ہیڈ آصف خان نے بھی ملاقات کی۔