سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف “ووٹ کو عزت دو” کی طرح انتخابی منشور بھی لندن بھول آئے ہیں۔ اگر ان کا کوئی منشور ہوتا تو انتخابی مہم کے ساتھ اعلان کیا جاتا۔ لگتا ہے کہ سیاسی انتقام ہی مسلم لیگ(ن) کا منشور ہے جو قوم سے پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے منشور کے ساتھ عوام کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ ان کا دس نکاتی منشور عوامی فلاحی منشور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ “بلاول بھٹو آئے گا، روزگار لائے گا” عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔