سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ امیر شیخ نواف الاحمد الصباح پاکستان کے قابل اعتماد دوست تھے۔ انہوں نے سوگوار خاندان اور کویت کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔