سابق صد ر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ آصف زرداری علی زرداری نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے ریاست کے ساتھ جنگ کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشتگردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے اور نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کرکے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔ آصف علی زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکا اظہار بھی کیا۔