پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دن لاہور اور کراچی میں پی پی پی کے دفتر پر حملے کیئے گئے ،الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے،ن لیگ بلاول بھٹوزرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے، نواز شریف اگر لاڑکانہ سے الیکشن لڑنا چاہیں تو خوش ا?مدید کہیں گے ،ن لیگ نے جاگ پنجابی کا نعرہ بھی لگایا تھا جس سے نفرت پھیلی تھی، ن لیگ پھر وہی سیاست کرنا چاہ رہی ہے، ن لیگ ابھی تک عوام کے سامنے منشور پیش نہیں کر سکی ،ن لیگ کا منشور ا?ئی ایم ایف کے سامنے سرنگوں ہو جائے گا، 8فروری کو بیلٹ پیپرز کے زریعے سے فیصلہ ہوگا ،عوام نے فیصلہ کرنا ہے وہ کس کے ساتھ ہیں۔میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ گزشتہ دن لاہور اور کراچی میں پی پی پی کے دفتر پر حملے کیئے گئے ،ن لیگ بلاول بھٹوزرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے،ن لیگ کی مرکزی لیڈر شپ کے بیانات سامنے آئے، جیسے لاہور کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے یہ صوبائی تعصب پھیلانے کی سازش ہے مطالبہ کرتے ہیں، الیکشن کمیشن ایسے بیانات کا نوٹس لے،ن لیگ نے جاگ پنجابی کا نعرہ بھی لگایا تھا جس سے نفرت پھیلی تھی، ن لیگ پھر وہی سیاست کرنا چاہ رہی ہے، ن لیگ کے کسی رہنما نے کہا سندھ کے کسی بندے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دینگے ،نواز شریف اگر لاڑکانہ سے الیکشن لڑنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ،الیکشن کمیشن اور ن لیگ متعصبانہ ٹوئیٹ کا نوٹس لیں، لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سے ن لیگ بوکھلا گئی ہے، کیا وجوہات ہیں کہ ن لیگ نے جلسے منسوخ کردیے ہیں؟ جلسوں میں ن لیگ کی قیادت نے کوئی روڈ میپ نہیں دیا ،ان کا منشور کہاں ہے کسی کو پتا نہیں۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ن لیگ پہلے بھی کئی بار اقتدار میں رہی عوام کو کچھ نہیں دیا، ن لیگ ابھی تک عوام کے سامنے منشور پیش نہیں کر سکی ،منشور بنانے کے لیے کئی کمیٹیاں بنا ڈالیںمگر کچھ سامنے نہیں آیا، ن لیگ کو ایک ٹولہ ڈبو رہا ہے،تمام سینئرز پارٹی لیڈر شپ آپ سے پیچھے ہٹ چکی ہے،سولہ ماہ ن لیگ اقتدار میں رہی ہے عوام کو ریلیف نہیں دے سکی، ن لیگ کا منشور آئی ایم ایف کے سامنے سرنگوں ہو جائے گا، ن لیگ ملک میں صاف میدان چاھتی ہے کسی کو مقابلے میں نہیں دیکھنا چاھتی ، پاکستان کسی جاگیر نہیں ,8 فروری کو بیلٹ پیپرز کے زریعے سے فیصلہ ہوگا ،عوام نے فیصلہ کرنا ہے وہ کس کے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی کمپین سے ان کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔