پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات میں جب لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرتی ہے تو دونوں کے ماتھے پر پسینہ آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس بار 2013ءاور 2018ءکی طرح انتخابات چوری ہونے نہیں دیں گے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صرف ایک شخص کے لئے قانون کا پیمانہ مختلف ہونے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں اور یہ تاثر عام ہو چکا ہے کہ صرف ایک شخص کی خاطر انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صرف سندھ میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا طوفان ہے۔ باقی تین صوبوں میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے ملکی سیاسی ساکھ خراب ہو رہی ہے اس لئے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔