اسلام آباد( 2 اگست 2022)
 وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اورسماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، کبھی یہ جماعت پاکستان تحریک انصاف تھی آج یہ پاکستان تحریک انتشار بن چکی ہے جبکہ تحریک انصاف کے اپنے ہی رہنما اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کہتی ہے دیگرسیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لانی چاہئے اگر کسی دوسری جماعت کے بارے میں ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بات سامنے آچکی ہے کہ عمران خان بیرون ممالک سے فنڈنگ لیکر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہا تھا۔الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان صادق ہے نہ امین، عمران خان جھوٹے اور سب سے بڑے چور ہیں۔ عمران نیازی اپنی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ سے چلاتے رہے۔عمران نیازی نے 34 بھارتی صنعت کاروں سے پیسے لیے، انکو عارف نقوی کے ذریعے ممنوعہ فنڈنگ آئی، عمران خان جو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹس لہرا رہے تھے وہ سب جھوٹے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی پی ٹی آئی والے ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ وہ سچے تھے،پی ٹی آئی نے فیصلہ آنے کے بعد فیصلہ بھی دے دیا کہ ہمیں سزا نہیں ہوئی،پی ٹی آئی والے ڈھونڈورا پیٹ رہی تھی کہ یہ فیصلہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پہلے سے پتہ تھا کہ وہ مجرم ہیں ،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جو بھی ایفی ڈیوڈ جمع کروائے ہیں سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں جبکہ عمران خان کو اپنے جھوٹ کا جواب دینا ہوگا وہ جھوٹی بین بجارہا ہے اور کچھ لوگ بے وقوف بن رہےہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے کسی امریکی اور آسٹریلین کمپنی سے پیسے لئے ہیں عمران خان ایک پکا چور ہے اور مزید کہا کہ عمران خان ڈیفنڈ کرتا ہے کہ اس کے دوست نے تھوڑی سی منی لانڈرنگ کی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان خود چور ثابت ہوئے اور وہ دوسروں کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔ عمران خان نے پاکستان سے باہر کوئی کمپنی نہیں چھوڑی جس سے پیسے نہ لئے ہو۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پر سب سے بڑے ڈاکو ثابت ہوئےہیں، جنہوں نے عمران خان کو صادق،امین قرار دیا تھا وہ جج کہاں ہیں؟ جو کہتا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس لڑوں گا آج عارف نقوی کے لئے لڑرہا ہے، جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے وزیراعلیٰ بنادیا۔یہ اکاو ¿نٹس صدر عارف علوی عمران اسماعیل کے تھے اور اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ اکاو ¿نٹس ہمارے نہیں ہیں اس سے ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی والے بین الاقوامی چور ہیں پی ٹی آئی میں تھوڑی سی بھی اخلاقیات ہوتی تو وہ استعفیٰ دیتے لیکن یہ آج یہ گوگی بچاو ¿ تحریک پر نکلے ہوئے ہیں۔