اسلام آباد (25 جولائی 2022)
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے علامہ آغا حامد علی موسوی کے انتقال پر گہر رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ آغا حامد علی موسوی اعلیٰ پائے کی شخصیت تھے، انہوں نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دیا۔ ان کا انتقال ملت اسلامیہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علامہ آغا حامد علی موسوی جمہوری قوتوں کے طرفدار تھے۔ ان کی ملک، مذہب اور جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے علامہ آغا حامد علی موسوی کے انتقال پر ان کے خاندان اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آغا حامد علی موسوی کا انتقال ملک اور ملت کا بہت بڑا نقصان ہے۔ پیپلزپارٹی کے قائدین نے آغا حامد علی موسوی کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔