اسلام آباد(یکم ستمبر 2022)
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران نیازی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں سیلاب میں ڈوب رہا ہے عمران خان جلسوں میں میوزک پروگرام کرکے شرمناک ناچ ناچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اگر عمران نیازی کو نہ نکالتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔ اس طرح صدر آصف علی زرداری نے دوسری بار پاکستان کو بچا لیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی سیاست میں آنے سے قبل کنگلے تھے۔ عمران اور علیمہ نے خیرات اور صدقے کے پیسے بھی لوٹ لئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بنی گالہ میں ایک سنسان مکان ہوا کرتا تھاجو خیبرپختونخوا کے عوام کے پیسے سے پراسرار محل بن گیا ہے۔ بنی گالہ محل کی دیواریں بھی عمران نیازی کی لوٹ مار کی گواہی دے رہی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ سے عمران نیازی امیر ترین بن گئے۔ شوکت ترین کا آڈیو ٹیپ عمران خان کی غداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔