پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مسز فریال تالپورنے اپنے حلقے کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور رتو ڈھیرو میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ فریال تالپور نے بارش متاثرین سے ان کے مسائل اور میسر سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ فریال تالپور نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل حالات کا سامنا ہے اور وہ سیلاب متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے اور ان کی بحالی کا کام مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مشکل ترین صورتحال کا مقابلہ صرف باہمی تعاون اور قوامی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال، ممبر قومی اسمبلی رمیش لال اور شگفتہ جمانی ان کے ساتھ تھیں۔