سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ پوری دنیا میں آج قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر یہ تسلیم کیا گیا کہ شہید بھٹو کو عدالت سے انصاف نہیں ملا اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے استحصالی نظام کا خاتمہ کیا ۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو وطن پرست راہنما تھے اور انہوں نے نے لوگوں کو اپنے حقوق کے لیئے بولنا سکھایا۔ شازیہ مری نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان میں “one man one vote” کا تصور متعرف کیا اور شہید بھٹو نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور مسلمانوں کی آواز بنے۔ قائدِ عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر مظبوط کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو فلسطین کی طاقتور آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیرِ اعظم ذولفقار علی بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو پاکستان کچھ اور ہوتا۔ شازیہ مری نے کہا کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل سے پاکستان کو ناقابلاتلافی نقصان پہنچا۔