اسلام آباد(14 اکتوبر 2022)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی ماہرین کے ایکسپرٹ گروپ نے ملاقات کی ۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی جائزہ رپورٹ بنانے کے لئے ڈیزاسٹر منجمنٹ اور فلڈ کنٹرول کے ماہرین پر مشتمل چین کے سینئر ایکسپرٹ گروپ کی پاکستان آیا ہے۔ چین کے ایکسپرٹ گروپ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا حتمی تعین بحالی کے آپریشن میں معاون ثابت ہوگا اور انہوںنے پاکستان سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔