اسلام آباد(14 اکتوبر 2022)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا و دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد کی ملاقات کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو لارڈ طارق احمد نے برطانوی حکومت کی جانب سے اضافی 10 ملین پاو ¿نڈ کی امداد سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ بلانے سیلاب سے متاثرہ افراد کی اضافی سمیت مجموعی طور پر 26 ملین پاو ¿نڈ سے زائد امداد پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے تاریخی روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان اور برطانیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی روابط میں مزید اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔